نجی ہسپتال میں دھاوا بولنے والے ڈی آی جی سی آئی اے ملک لیاقت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی  نے نجی ہسپتال پر دھاوا بولنے والے  سی آئی اے کے اعلٰی عہدیدار کے خلاف نوٹس لے لیا ہے۔ محسن نقوی نے  نوٹس لینے کہ بعد حکم جاری کرتے ہوئے  ڈی آئی جی سی آئی اے لیاقت علی ملک کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ڈی آئی جی ملک لیاقت کو  او ایس ڈی بنا دیا ہے ۔ پاکستانی نجی ٹی وی  چینل کے مطابق یہ تشویشناک واقع  اتوار کی رات لاہور کے ایک نجی ہسپتال پیش آیا ہے۔  ہسپتال میں سی آئی اے پولیس اہلکاروں نے دھاوا بولا اور  پھر وہاں پر کام کرنے والے  ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مزید یہ کہ  اہلکاروں کی جانب سے کوریج کرنے والے میڈیا نمائندگان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

نجی ٹیوی چینل کے مطابق  ڈی آئی جی سی آئی اے لیاقت ملک کے والد صاحب  نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور  والد کا بر وقت علاج نہ ہونے کی شکایت کے باعث ملک لیاقت اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرزکے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملک لیاقت نے سی آئی اے پولیس کی نفری ہسپتال میں  طلب کرلی۔ جسکے بعد پولیس اہلکاروں نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں پر تشدد کیا اور ساتھ ہی ساتھ  واقع کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حکام نے ملک لیاقت کو او ایس ڈی بنا دیا، جسکے بعد ملک لیاقت نجی گاڑی میں بیٹھ کر گھر کے لیے روانہ ہو گئے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

4 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

4 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

4 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

4 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

4 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

4 weeks ago