Categories: پاکستان

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی فل بینچ  رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جانب سے 3 حلقوں میں کاغذات  نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے شاہ محمود قریشی کے حلقہ پی پی 218،این اے 150 اور151  سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

مریم نواز کی مدمقابل پی ٹی آئی کی  امیدوار صنم جاوید خان نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنچ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایپلٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپیلٹ ٹریبونل نے جوائنٹ اکاونٹ کو بنیاد بنا کر میرے  کاغزات مسترد کیے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور اور الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا حکم دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صنم جاوید 8 ماہ سے قید ہیں  انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے اور انکے خلاف جھوٹے مقدمات کو ختم کیا جائے۔

usman usman

Recent Posts

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 hour ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 hour ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 hour ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 hours ago

سونے کی قیمت میں معمولی کمی،جبکہ ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی  ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی معمولی…

2 hours ago