Categories: پاکستان

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز تھا کہ میں نے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیئے لیکن اب میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے خود پر عائد الزامات کی تردید کر دی ہے اور اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، اس حوالے سے جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا ہے،اسی کے ساتھ ساتھ  جسٹس مظاہر نقوی نے شکایات خارج کرنے اور کارروائی ختم کرنے کی استدعا کر دی ہے، انہوں نے جواب میں کہا کہ کونسل جج کے خلاف معلومات لے سکتی ہے کسی کی شکایت پر کارروائی نہیں کر سکتی، سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری احکامات رولز کی توہین کے مترادف ہیں، رولز کے تحت کونسل کو معلومات فراہم کرنے والے کا کارروائی میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

8 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

8 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

8 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

9 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

9 hours ago

سونے کی قیمت میں معمولی کمی،جبکہ ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی  ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی معمولی…

9 hours ago