ایران جنگ: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واشنگٹن کی دو ترجیحات بتادیں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکا کی پہلی ترجیح ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم رکھنا ہے، جبکہ دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
انادولو کے مطابق فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ تنازع کے ابتدائی دنوں کے مقابلے میں تیل کی قیمتیں اب نمایاں طور پر کم ہیں اور امریکا کی کوشش ہے کہ انہیں مزید قابو میں رکھا جائے۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران حکومت کی اولین ترجیح امریکی عوام کے لیے تیل اور گیس کو سستا رکھنا ہے، کیونکہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ عوام اور ملکی معیشت دونوں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ دوسری اہم ترجیح یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔ ان کے مطابق امریکا ایک جانب توانائی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور دوسری جانب ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی منڈی دباؤ کا شکار ہے۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی عالمی سطح پر تیل اور گیس کی سپلائی کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھی جارہی ہے۔
تنازع کے ابتدائی مرحلے میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تھا، تاہم جے ڈی وینس کے مطابق اب قیمتیں ابتدائی بلند ترین سطح سے کافی نیچے آچکی ہیں۔
امریکی انتظامیہ کے لیے توانائی کی قیمتیں سیاسی طور پر بھی اہم ہیں، کیونکہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست امریکی صارفین کے اخراجات کو متاثر کرتا ہے۔
دوسری جانب ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکا کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ جے ڈی وینس کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن موجودہ تنازع کے دوران توانائی کی قیمتوں اور ایران کے جوہری پروگرام، دونوں کو اہم معاملات کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…