آبنائے ہرمز میں تیل بردار ٹینکر پر ڈرون حملہ، معمولی نقصان
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کے مطابق ایک روز قبل آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک تیل بردار ٹینکر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم عملے کا کوئی فرد زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی میری ٹائم ایجنسی کو فوجی حکام کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ آبنائے ہرمز سے باہر کی جانب سفر کرنے والے ایک ٹینکر کو بغیر پائلٹ فضائی گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ایجنسی کے مطابق حملے سے ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ ہے اور ان کی موجودگی کی تصدیق کرلی گئی ہے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں سمندر یا ماحول پر کسی منفی اثرات کی بھی اطلاع نہیں ملی، جبکہ ٹینکر سے تیل یا کسی دوسرے مواد کے اخراج کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے لیے سفر کر رہا تھا۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی اور توانائی کی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں تجارتی اور تیل بردار جہاز گزرتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں سے متعلق متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد اس اہم سمندری راستے کی سکیورٹی پر عالمی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
تاحال کسی فریق نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کی نوعیت اور واقعے کی دیگر تفصیلات بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…