کراچی: سوتیلی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار
کراچی: سعید آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی مسرور احمد جتوئی کے مطابق گرفتار ملزم نے شوہر سے ناراض ہوکر گھر آنے والی اپنی سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی شکایت پر سعید آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت منور کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی مزید تفتیش مکمل کی جاسکے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…
ایک بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق ایل پی جی کی قیمت…
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے…