دریا سے نایاب نسل کی ڈولفن پکڑنے والا مچھیرا گرفتار

بھارت: نایاب گنگا ڈولفن پکڑ کر گھر لے جانے والا ماہی گیر گرفتار

بھارتی ریاست بہار کے ضلع سہرسہ میں نایاب نسل کی گنگا ڈولفن پکڑ کر گھر لے جانے والے ماہی گیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہی گیر کے جال میں کوسی دریا سے نایاب گنگا ڈولفن پھنس گئی تھی، جسے آزاد کرنے کے بجائے وہ اپنے گھر لے گیا۔

واقعے کی ویڈیو ایک مقامی شخص نے موبائل فون سے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماہی گیر کے خلاف مقدمہ درج کیا اور 3 روز بعد اسے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت ڈولفن کے شکار اور انہیں ہلاک کرنے پر پابندی عائد ہے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

5 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

5 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

5 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago