اسلام آباد: پمز اسپتال کے پاس فائر سیفٹی کا این او سی نہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد کے پمز اسپتال کے پاس فائر سیفٹی کا این او سی موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے اپنے دفتر میں بھی فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس بھی فائر سیفٹی کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ موجود نہیں، تاہم اسپتالوں، لیبارٹریوں اور کلینکس کو لائسنس جاری کرنے والی اتھارٹی فائر سیفٹی انتظامات مکمل کیے بغیر لائسنس کی تجدید کردیتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتھارٹی آئی ایچ آر اے اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے این او سی کے بغیر بھی لائسنس کی تجدید کرتی ہے، جبکہ سالانہ لائسنس ری نیول کے لیے اسپتالوں میں نومبر اور دسمبر کے دوران ریسکیو ٹریننگ کی تصاویر پر انحصار کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ڈی اے اسپتالوں کو فائر سیفٹی انتظامات کے بغیر سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کے حوالے سے اتھارٹی کو دو مرتبہ خط لکھ چکا ہے، تاہم اتھارٹی کی جانب سے ان خطوط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی اسپتالوں میں سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ریگولیٹری باڈی ہے اور سالانہ لائسنس کی تجدید کے لیے فائر سیفٹی انتظامات اور متعلقہ تربیت بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…