پاکستانی اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر آبدیدہ
پاکستانی اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی اور قتل کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
مریم نفیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے معاشرے میں خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی تشدد اور قتل کے واقعات پر شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک 5 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے کنویں میں پھینک دیا گیا، جبکہ ایک نومولود بچی بچے خانے کے باہر پولیس کو ملی۔ انہوں نے حنا نامی خاتون کے قتل کا بھی حوالہ دیا، جسے مبینہ طور پر اس کے شوہر نے بے رحمی سے قتل کیا۔
مریم نفیس نے مزید کہا کہ ایک 20 سالہ لڑکی کے ساتھ بھی زیادتی کا واقعہ پیش آیا جبکہ 18 ماہ کی ایزل بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنی۔
اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ ایسے واقعات کے سامنے آنے کے بعد معاشرہ کیا کرے اور ان جرائم کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیوں نہیں کیے جارہے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…