Categories: انٹرٹینمنٹ

عامر خان ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز ایک بار پھر موخر کر دی گئی

ممبئی(ویب ڈیسک) عامر خان کی بہت زیادہ متوقع فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کی ریلیز ایک بار پھرپوسٹ پروڈکشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی پوسٹ پروڈکشن ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور شاید اس میں کافی وقت لگے گا۔

بالی ووڈ ہنگامہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ، “یہ ایک بڑے کینوس پر بنی فلم ہے اور اس کے لیے کم از کم چھ ماہ کے پوسٹ پروڈکشن کام کی ضرورت ہے۔”

“عامر اور میکرز فلم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے ہیں اور اس لیے انہوں نے مشترکہ طور پر اسے 2 سے 3 ماہ تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس پر تسلی سے کام کیا جا سکے۔ نئی ریلیز کی تاریخ، تاہم، ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے،”

فلم کو ابتدائی طور پر کرسمس 2020 پر سینما گھروں میں نمائش کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اسے پھر تبدیل کر کے فروری میں ریلیز کیا جانا تھا۔

تاہم، حالیہ رپورٹس اس بات کا اشارہ دے رہی ہیں کہ فلم کی لانچنگ ایک بار پھر ملتوی کر دی جائے گی۔

یہ فلم ٹام ہینکنز کی 1994 کی کلاسک ہٹ، فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے، ‘لال سنگھ چڈھا’ میں کرینہ کپور، ناگا چیتنیا اور مونا سنگھ نے اداکاری کی ہے۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 weeks ago