Categories: انٹرٹینمنٹ

عاصم اظہر کے گانے میں فہد مصطفی ، صبا قمر رومانس کرتے نظر آئیں گے

کراچی(ویب ڈیسک) عاصم اظہر اپنا پہلا البم اور آنے والے سنگل شوز کے لیے ایک ٹیزر ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں، انھوں نے اپنے میوزک ویڈیوز کے لیے انٹرٹینمنٹ سے سرفہرست ناموں کو شامل کیا ہے ۔

عاصم نے پہلی بار ستمبر میں اپنی پہلی البم ریلیز کرنے کا اشارہ دیا تھا، جب انہوں نے میوزک انڈسٹری میں اپنے آٹھ سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔ عاصم نے نوجوانی گانے کا آغاز کیا اور کیڈبری کے مشہور گانے کتنا مزہ آئے رے اور کوکومو مجھے بھی دو کے پیچھے آواز دی ۔ انہوں نے 2013 میں اپنے سنگل سن لے سے شہرت حاصل کی اور ملکہ ترنم نور جہاں کے مقبول گانے حنا کی خوشبو کے ساتھ اپنے کوک اسٹوڈیو کی شروعات کی۔

لیکن یہ مومنہ مستحسن کے ساتھ ان کا گانا ‘تیرا وہ پیار’ تھا جو فوری طور پر ہٹ ہوگیا اور یوٹیوب پر 148 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔

ستمبر میں اس البم کے بارے میں اشارہ دینے کے بعد سے عاصم کے مداح ان کے انسٹاگرام پر البم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ تین ماہ کے انتظار کے بعد، آخرکار وہ وہی چیز حاصل کر رہے ہیں جس کا وہ بے صبری سے انتظار کر رہے تھے: عاصم اظہر نے اپنے البم کی پروموشن شروع کر دی ہے۔

فینزنے ٹیزر پر جوش و خروش کا اظہار کیا ہے، بہت سے لوگوں نے تبصرہ کیا کہ وہ “گانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں “۔

یہ پہلا موقع ہے جب فہد اور صبا قمر عاصم کے لیے میوزک ویڈیو میں کام کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے تم تم میں ہانیہ عامر اور جو تم نہ ملا کے لیے اقرا عزیز کو شامل کیا تھا۔

مئی 2020 میں، عاصم نے آدتیہ رائے کپور اور دیشا پٹانی کی ملنگ کے لیے ہمراہ بھی گایا تھا ۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago