Categories: انٹرٹینمنٹ

اینکرعروسہ خان نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی

معروف ٹی وی اینکر اور ہوسٹ عروسہ خان نے سینئر صحافی اور سرعام پروگرام کے اینکر سید اقرار الحسن کے ساتھ شادی کی تصدیق کردی ہے، عروسہ خان کی تصدیق کے بعد معروف پاکستانی اینکر اور میزبان اقرار الحسن کی تیسری شادی سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند ہفتوں سے  اقرار الحسن اور عروسہ خان کی شادی کی باتیں سوشل میڈیا پر زیرگردش تھیں، تاہم اس بارے اقرار الحسن اور عروسہ خان  نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی، حال ہی میں عروسہ خان نے واٹس ایپ سٹیٹس میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ اقرار الحسن کی فیملی کے ساتھ موجود تھیں۔

عروسہ خان کا تعلق اوکاڑہ کے دیہی علاقے سے ہے اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے میڈیا میں انٹری کہ تھی اور بطور اینکر کام کر رہی تھی البتہ چند ہفتے قبل انہوں نے ٹی وی چینل کو خیرباد کہہ کر اقرار الحسن کے ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس کو بطور سی ای او جائن کیا ہے۔

عروسہ خان نے انسٹاگرام کے سوال و جواب کے سیکشن میں فینز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کی ہے۔

عروسہ خان اور اقرار الحسن کی پہلی بیوی آپس میں اچھی دوست ہیں جبکہ اقرار کی دوسری بیوی فرح اقرار نے کچھ عرصہ قبل انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اقرار کے پاس تیسری اور چوتھی شادی کی گنجائش موجود ہے، انہیں اسلام اسکا حق دیتا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 days ago