Categories: انٹرٹینمنٹ

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

تیرے بن ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مشہور ہونے والی پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنیٰ زیدی نے قریبی رشتہ دار کی شادی میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی نے سرخ رنگ کا کامدار جوڑا پہن رکھا ہے۔ جوڑے پر گولڈن کلر کا کام ہوا ہے اور اداکارہ انتہائی مہارت سے خوبصورت رقص پیش کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شئیر کی جو کے دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انہیں خوب سراہا ہے۔ یمنیٰ زیدی نے شادی کی تقریب میں اپنی آنے والی ڈیبیو فلم نایاب کے ایک گانے شیندی پر ڈانس کیا جسے شادی میں موجود مہمانوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا گیا۔ اداکارہ نے اپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری نئی آنے والی فلم نایاب کا میرا پسندیدہ دیسی ڈانس ہے۔

اداکارہ کے مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز سیلیبرٹیز  نے بھی یمنیٰ زیدی کی ڈانس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن کی خوبصورتی اور رقص کی خوب تعریف کی ہے۔ یمنیٰ زیدی کی فلم نایاب 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں یمنیٰ نے نایاب نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جسے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق ہوتا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

9 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

9 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

9 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

9 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

10 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

10 hours ago