Categories: انٹرٹینمنٹ

ادکارہ ریشم کی خلیل الرحمن قمر پر سخت تنقید، بدصورتی کے طعنے

خلیل الرحمٰن قمر ایک چالاک لکھاری ہیں جو خبروں میں آنے کے لیے اداکاروں کے خلاف بات کرتے ہیں

ادکارہ ریشم کی خلیل الرحمن قمر پر سخت تنقید، بدصورتی کے طعنے

لاہور: معروف پاکستانی فلم اسٹار ریشم نے حالیہ انٹرویو میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر پر سخت تنقید کی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ جب خلیل الرحمٰن قمر کو وائرل ہونا ہوتا ہے تو وہ انٹرویوز میں بیٹھ کر اداکاروں کے خلاف بیان دینا شروع کر دیتے ہیں۔

ریشم نے کہا کہ وہ خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن ان کا خیال ہے کہ انہیں دوسروں پر تنقید کرنا چھوڑ دینا چاہیے اور اپنی صحت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ حالیہ انٹرویوز میں خلیل الرحمٰن قمر کی صحت خراب نظر آرہی تھی اور ان کے چہرے پر پہلے جیسی رونق نہیں رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر بالکل بدل گئے ہیں، وہ پہلے ایک خوبصورت انسان تھے لیکن اگر آپ لوگوں حد سے زیادہ تنقید کریں گے تو بدصورت ہی دکھائیں دیں گے۔

ریشم نے کہا کہ میرے چہرے پر جو تھوڑی بہت ترو تازگی اور خوبصورتی ہے وہ خیرات کرنے کی وجہ سے ہے، جس سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتے ہیں۔

ریشم نے خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں نعمان اعجاز کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے، جس سے انہیں بہت برا لگا۔ انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک شاندار اداکار ہیں اور ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے۔ ریشم نے کہا کہ انہوں نے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کا تجربہ شاندار رہا، اور نعمان اعجاز ان کے منہ بولے بھائی ہیں۔

ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر ایک چالاک لکھاری ہیں جو خبروں میں آنے کے لیے اداکاروں کے خلاف بات کرتے ہیں۔ وہ شہرت حاصل کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے ماہرہ خان، صبا قمر اور نعمان اعجاز جیسے بڑے اداکاروں کے خلاف بیان دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں اور دنیا میں صرف نعمان اعجاز سے انہیں نفرت ہے، باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago