Categories: انٹرٹینمنٹ

کنسرٹ میں بدانتظامی پر بوہیمیا کا اظہارِ برہمی، اسٹیج سے سیدھا جیل جاؤں گا

اسٹیج اپنی پرفارمنس کا انتظار کر رہا ہوں، اور اب مجھے بتایا جا رہا ہے کہ وقت ختم ہوگیا ہے

کنسرٹ میں بدانتظامی پر بوہیمیا کا اظہارِ برہمی اسٹیج سے سیدھا جیل جاؤں گا

لاہور میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا انتظامیہ پر سخت برہم ہوگئے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بوہیمیا کو اسٹیج پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

گلوکار نے اسٹیج پر آتے ہی کہا، میں پچھلے 5 گھنٹے سے بیک اسٹیج اپنی پرفارمنس کا انتظار کر رہا ہوں، اور اب مجھے بتایا جا رہا ہے کہ وقت ختم ہوگیا ہے۔

یہ سن کر مداحوں نے زور دار شور مچانا شروع کردیا، جس پر بوہیمیا نے کہا، میں کنسرٹ اور اس کی انتظامیہ کی عزت کرتا ہوں، لیکن یہاں بدانتظامی ہوئی ہے۔ یہ لوگ مجھے سننے کے لیے آئے ہیں، اور اسٹیج پر اتنی دیر سے بے مقصد باتیں ہو رہی ہیں۔

مداحوں کے جوش کو دیکھتے ہوئے بوہیمیا نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا، میں پون گھنٹے کی پرفارمنس کا پلان بنا کر آیا تھا ان لوگوں کے لیے، اور اب تو اسٹیج سے سیدھا جیل جاؤں گا!”

مداحوں نے بوہیمیا کی پرفارمنس کو بھرپور داد دی، لیکن ویڈیو نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago