سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان کے سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عاقبہ عاقب برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

عاقب جاوید اپنی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔ شادی کی تقریب میں عاقبہ عاقب نے روایتی سرخ عروسی لباس کے بجائے سفید رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں عاقبہ عاقب کی دوستوں کو گلدستوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں عاقب جاوید اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے انہیں شادی کی تقریب کے مرکزی مقام تک لے جاتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صارفین عاقب جاوید کو بیٹی کی شادی پر مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago