یوٹیوب سے ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کی پتے کے آپریشن کی کوشش، 15 سالہ لڑکا جاں بحق
یوٹیوب سے ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کی پتے کے آپریشن کی کوشش، 15 سالہ لڑکا جاں بحق
پٹنہ: بھارت کے شہر پٹنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک جعلی ڈاکٹر نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر پتے کے آپریشن کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ بھارت میں صحت کے نظام اور جعلی ڈاکٹروں کی موجودگی پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ کے رہائشی کرشنا کمار کو مسلسل قے کی شکایت پر مقامی اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کے پتے میں پتھری کی تشخیص کی اور فوری طور پر آپریشن کا مشورہ دیا۔
تاہم، لڑکے کے والدین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی طبیعت ڈرپ لگنے کے بعد بہتر ہو رہی ہے، اس لیے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔اس دوران ڈاکٹر اجیت کمار نے والدین کو قائل کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ لڑکے کا پِتّا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، جس سے اس کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فوری آپریشن ضروری ہے۔
والدین کے مطابق ڈاکٹر نے اس بات پر زور دینے کے بعد یوٹیوب کی مدد سے آپریشن کا آغاز کیا، جس سے لڑکے کی حالت مزید بگڑ گئی۔جب لڑکے کی طبیعت خراب ہونے لگی تو ڈاکٹر نے ایمبولینس بلوا کر اُسے بڑے اسپتال لے جانے کی کوشش کی، لیکن راستے میں ہی لڑکے کی حالت مزید خراب ہو گئی۔ بدقسمتی سے ڈاکٹر اور اسپتال کا عملہ لڑکے کو نیم مردہ حالت میں اسپتال کی سیڑھیوں پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
لڑکے کے والدین نے فوراً اسے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس سانحے کے بعد بھارتی وزارت صحت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جس ڈاکٹر نے یہ آپریشن کیا، وہ ایک جعلی ڈاکٹر تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ مذکورہ اسپتال کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید ایسے واقعات سے بچا جا سکے
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…