امریکا میں کورونا کے بعد تنہائی کا سنگین بحران
امریکا میں تنہائی کا احساس اب ایک وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے، اور یہ مسئلہ کورونا کے دوران کے جیسا ہی سنگین ہے۔
ایک حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں 50 سے 80 سال کی عمر کے ایک تہائی سے زائد افراد اب بھی تنہائی کی پریشانی کا شکار ہیں، اور ان میں سے تقریباً اتنے ہی لوگ معاشرتی طور پر الگ تھلگ اور تنہا محسوس کرتے ہیں۔
یہ سروے یونیورسٹی آف مشی گن کے ہیلتھ کیئر پالیسی اینڈ انوویشن انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم نے کیا، جس میں یہ نتیجہ نکلا کہ وہ لوگ جو جسمانی یا ذہنی طور پر صحت مند نہیں ہیں، وہ سب سے زیادہ تنہائی کا سامنا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر پریتی ملانی، جو اس مطالعے کی مرکزی مصنفہ ہیں، نے اس مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی اور سماجی تنہائی، صحت کے دیگر مسائل کی طرح اہم ہیں اور ان پر بھی وہی توجہ دی جانی چاہیے جو دوسرے طبی مسائل کو دی جاتی ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…