Categories: صحت

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں سے نجات کے لیے دو آسان طریقے

آپ کو اپنی طرزِ زندگی میں یہ دو آسان تبدیلیاں لانی چاہئیں

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے چہرے کو تھکا ہوا اور بوڑھا دکھا سکتے ہیں۔ عام طور پر اس کی وجہ تھکان سمجھی جاتی ہے، لیکن بڑھتی عمر، جینیات، آنکھوں کی تھکن، خون کی کمی، پانی کی کمی، سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا اور طرزِ زندگی کے دیگر عوامل بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔

مارکیٹ میں کئی کریمز دستیاب ہیں جو ان سیاہ حلقوں کو دور کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں، مگر اکثر ان سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ بھارت کی ماہرِ جِلد ڈاکٹر جوشیا بھاٹیا سارِن نے اپنی ویڈیو میں اس کی وجہ بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کریمز سے فرق نہیں پڑ رہا، تو آپ کو اپنی طرزِ زندگی میں یہ دو آسان تبدیلیاں لانی چاہئیں:

  1. فون کی اسکرین کو اندھیرے میں نہ دیکھیں کیونکہ موبائل کی نیلی روشنی آںکھوں کے نیچے کولیجن اور اِلاسٹن کو کم کر دیتی ہے۔
  2. آئرن کی کمی کو پورا کریں۔ جسم میں آئرن یا ہیموگلوبن کی کمی سے جِلد کے خلیوں تک آکسیجن پہنچنے میں مشکل پیش آتی ہے، جس سے میلانِن کی مقدار بڑھتی ہے۔ چونکہ آںکھ کے نیچے کی جِلد بہت پتلی ہوتی ہے، اس لئے رنگ پہلے وہاں ظاہر ہونے لگتا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

6 دن ago