زرتاج گل 9 مئی کے حوالے سے معافی مانگ کر رونے لگیں

تحریک انصاف کی اہم  رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نو مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔زرتاج گل کے وکلاء نے راہداری ضمانت کےلیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ،  پولیس کی بھاری نفری بھی عدالت کے گیٹ پر موجودتھی۔پشاور ہائی کورٹ کی راہداری زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔  میڈیا سے گفتگو کے دوران زر تاج گل نے کہا کہ پتہ نہیں میں  الیکشن لڑ رہی ہوں یا کوئی جنگ لڑ رہی ہوں ،  نجانے کیوں میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ میرا آئین و قانون پر مکلم بھروسہ ہے،  انہوں نے کہا کہ پولیس فورس باہر مجھے گرفتار کرنے  کے لیےکھڑی ہے،  عدالت سے درخواست ہے کہ مجھے ضمانت دی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ  میں کسی بھی عدالت جا سکتی ہوں، پورا ملک ہمارا ہے،  مجھے حق حاصل ہے انصاف کے لیے عدلیہ کے دروازے پر آتی رہوں گی۔ انہوں نے کہا جب تک ضمانت نہیں ملتی یہاں سے نہیں جاؤں گی۔

رہنم پی ٹی آئی کا کہنا  تھا کہ میرا گھر توڑا دیا گیا ہے، جب میں نہیں گھبرائی تو میرے  ووٹرز بھی نہ گھبرائیں، 9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں، اگر آپ ۹ مئی کی مذمت کروانا چاہتے ہیں تو میں آپ سے معافی مانگتی ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے  ہاتھ جوڑ لیے۔ زرتاج گل نے کہا کہ میرا بھائی جاوید عالم شہید دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا ہے، میرے بھائی کی قبر  وزیرستان میں قبر موجود ہے ، جائیں میرے بھائی کی قبر دیکھ لیں،  انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کی بے حرمتی کیسے کرسکتے ہیں؟ میں شہید کی بہن ہوں۔ شہید کے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔

 

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 week ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 week ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 week ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 week ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 week ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 week ago