پی ٹی آئی بلے کا نشان واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئی

پی ٹی آئی بلے کا نشان واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئی، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کے معاملے پر پی ٹی آئی نےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے بیرسٹر گوہر علی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق درخواست میں سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے،  بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کو کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے جج نے قانون کی غلط تشریح کی  ہے جس کے باعث تحریک انصاف کے ساتھ  ناانصافی ہوئی ہے ، چھبیس دسمبر 2023کو عارضی ریلیف دیا گیا تھا، ہم نے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ  بلے کا نشان نہ ملنے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

واضح رہے پشاور ہائی کورٹ نے 26 دسمبر کو پی ٹی آئی کی درخوست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا، الیکشن کمیشن نے انکو سننے بغیر عدالت کی جانب سے حکم امتناع جاری کرنے پر اعتراض کیا تھا،  اسکے بعد عدالت نے  حکم امتناع واپس لینے کے بعد الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا تھا۔ جسکے مطابق  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا تھا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 day ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 day ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 day ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 day ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 days ago