سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی مدت کیس کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت ہوئی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل تھے،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی لارجر بنچ کا حصہ تھے۔
عزیز بھنڈاری نے اپنا پوائنٹ سامنے رکھتے ہوئے کہاکہ سمیع اللہ بلوچ کیس نااہلی کے میکانزم کی بات نہیں کررہا،18ویں ترمیم کے بعد بھی کئی آئینی ترامیم ہوئیں،کسی بھی آئینی ترمیم میں آرٹیکل 62ون ایف کی بات نہیں ہوئی۔وکیل عزیز بھنڈاری نے مؤقف اپنایا کہ پارلیمنٹ18ویں ترمیم کرنے بیٹھی تو 62ون ایف کو چھیڑا بھی نہیں گیا تھا،پارلیمنٹ کو علم بھی تھا کہ 62ون ایف کی ایک تشریح آ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ سمیع اللہ بلوچ کیس کے کچھ پہلو ضرور دوبارہ جائزے کے متقاضی ہیں۔
اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ایک فارم میں تبدیلی پر پورا پاکستان بند کردیا گیاتھا،شاید اس لئے معاملے کو چھوڑ دیا گیا ہو،ریاست نے سوچا ہوگا ان لوگوں سے کون ڈیل کر سکتا ہے۔
عزیز بھنڈاری نے بات جاری رکھتے ہوئےکہاکہ یہ غالب جیسی بات ہے کہ ایسا ہوتا تو کیا ہوتا،62وکیل ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کی سزائیں دی گئیں ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ تاحیات نااہلی کی سزا 18ویں ترمیم سے قبل دی یا بعد میں دی ہے؟
وکیل عزیز بھنڈاری نے کہاکہ 2007میں تاحیات نااہلی کی سزا دی گئی،18ویں ترمیم سے قبل سزائیں دی گئیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آرٹیکل 63میں سزاؤں کاذکر کیا گیا ہے لیکن 62ون ایف میں نہیں،وکیل عزیز بھنڈاری نے کہاکہ 62ون ایف کی سزا کا تعین بھی عدالتوں نے ہی کیا ہے۔
کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…
پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…
زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…
بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…