Categories: پاکستان

ملک میں بارش برسےگی،محکمہ موسمیات نے بتادیا

بارش اوربرف برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے ، صوبے کے شمال مشرقی مغربی اور ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، دالبندین اور خاران میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش بھی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  تربت، پسنی اورماڑہ سمیت ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کے ساتھ تیز طوفانی ہوائیں بھی  چلیں۔

بارش اور برف برسانے والے مغربی سسٹم کی وجہ سے وادی زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔ اسد حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ 4 جنوری سے مغربی بارشوں کے سلسلے پاکستان میں داخل ہوں گے جسکے باعث بلوچستان میں بارش برسے گی اور ساتھ ہی ساتھ پہاڑوں پر برفباری بھی ہو گی۔

جبکہ دوسری جانب کراچی میں بھی سرد اور خشک ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جسکے باعث شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 weeks ago