خان کو جیل سے باہر ہونا چاہیے اگر وہ بے گناہ ہے تو، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ  ہم ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس  انتخابات کے بعد نہیں بلکہ انتخابات سے قبل سنے جانے کے حامی ہیں،  ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ فیصلہ انتخابات سے قبل ہو جائے، انہوں نے کہا کہ  فائز عیسیٰ سے امید تھی کہ کیس مسلسل سنا جائے گا لیکن  اب امید ہے کہ انتخابات کے فوری بعد اس کیس کا فیصلہ آجائے گا امید ہے اس کیس میں انصاف ملے گا اور تاریخ درست ہوسکے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کے مطابق  الیکشن 8 فروری کو ہر صورت ہوں گے  انہوں نے کہا کہ چاہے اقوام متحدہ قرارداد پاس کردے،  انہوں نے سوال کیا کہ اگر تین چار سینیٹر اٹھ کر کچھ کہہ دیں تو ان کی بات زیادہ وزنی ہے یا چیف جسٹس کا آئینی و قانونی فیصلہ زیادہ وزنی ہے۔

بلاول نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اثرو رسوخ کے ذریعے پی ٹی آئی کو زبردستی بلا دلوایا گیا تھا  اسکی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ہم پر جعلی کیسز بنائے جارہے تھے تو خان صاحب کہتے تھے ادارے آزاد ہیں وہاں صفائی پیش کریں تو آج خان صاحب کو بھی چاہیے کہ اداروں سے رجوع کریں اور صفائی پیش کریں، جو خان صاحب نے کیا وہی بھگت رہے ہیں۔

بلول بھٹو زرداری نے کہا کہ جیلوں میں ڈالے جانے کی اور مقدمات بنانے کی روایت صحیح نہیں ہے مگر یہ روایت خود خان صاحب کی قائم کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  سب سے پہلے خان صاحب کو  توبہ کر لینی چاہیے اور آئندہ ایسی روایات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago