پی ٹی آئی کا بلے کا نشان بحال

تفصیلات کے مطابق پشاور ہ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر سماعت میں دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے  کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس مل چکا ہے۔

پی ٹی ائی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابات کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی ہے۔ کیس کی سماعت میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض کرنے والے فریقین کے وکلا نے دلائل دیے ہیں۔ اس سے پہلے  پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے وکلا نےگزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور نے استفسارکیا کہ کیا کوئی انتخابات بغیر نشان کے منعقد ہوئے؟قاضی جواد نے کہاکہ ماضی میں غیرجماعتی انتخابات  ہوئے ہیں،  اگر پارٹیز ختم بھی ہوئیں تو نئی بن گئیں۔ جسٹس اعجاز انور نے کہاکہ وہ مارشل لاء کے  میں دور ہوا تھا،قاضی جواد نے کہاکہ یہ بھی دیکھنا ہے کہ اس آرڈر کا جوڈیشل ریویو ہو سکتا ہے یا نہیں،لیکن یہ سب ایک لیگل فریم ورک کے اندر ہوا ہے۔ جس پر قاضی جواد ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل مکمل کرلئے۔

وقفے کے بعد دوبارہ سماعت کے دوران جسٹس ارشد علی نے کہاکہ انٹراپارٹی انتخابات پر جرمانہ ہوسکتا ہے ، کیا الیکشن کمیشن نے سماعت کی؟ اس سوال پر نوید اختر نے کہا کہ نہیں، الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 215کے تحت کارروائی کی،جسٹس ارشد علی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے کون سے سیشن کے تحت اس پارٹی کیخلاف کارروائی کی؟وکیل شکایت کنندہ نےکہاکہ الیکشن ایکٹ سیکشن 215کے تحت کارروائی کی گئی،عدالت نے کہاکہ 209کی خلاف ورزی ہو تب ہو سکتا ہے 208 پر تو 215کے تحت نہیں ہو سکتی،سیکشن 209کہتا ہے رزلٹ 7دن کے اندر کمیشن میں جمع کئے جائیں۔ انہوں نے تو رزلٹ 7روز کے اندر الیکشن کمیشن میں جمع کروائے،وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے دیکھنا تھا کہ سیکشن 208کے تحت انٹراپارٹی انتخابات ہوئے ہیں  یا نہیں

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا  تھا۔ بعد ازاں فیصلہ  سناتے ہوئے پی ٹی آئی کا  بلے کا انتخابی نشان  بحال کر دیا گیا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

7 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

7 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

8 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

8 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

8 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

8 hours ago