Categories: کاروبار

سونے کی قیمت میں معمولی کمی،جبکہ ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی  ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی معمولی کمی واقع ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 2047ڈالر پر ہے۔ واضح رہے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان قائم ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 216100روپے  ہو گئی ہے، اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 185271 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 2650روپے ہو گئی ہے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8.58روپے کی کمی سے 2271.94 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈالر کا ھاؤ انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران9 پیسے کم ہو کر 281 روپے 13 پیسے ہو گیا ہے۔خیال  رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

46 mins ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 hour ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 hour ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 hour ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 hours ago