Categories: پاکستان

پی ٹی آئی کے وکیل نے عمران خان کو جیل میں زہر دینے کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے عمران خان کو جیل میں زہر دینے کی خبروں کی تردید کردی۔ وکیل شیراز احمد رانجھا نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں زہر دیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ عمران خان کو زہر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوسرے وکیل آفتاب باجوہ کو گزشتہ روز سمجھنے میں فرق لگا تھا، کل آفتاب باجوہ نے جو بیان دیا انہوں نے بھی اس کی تردید کر دی ہے، اصل میں سابق وزیراعظم عمران خان پر اس سے قبل 2 بار قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اور اسی بنیاد پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ انہیں سلوپوائزن دیا جاسکتا ہے۔

شیراز احمد رانجھا کا ویڈیو بیان ملاحظہ کریں:

دوسری جانب عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیل سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کو جیل میں 10 ٹیلی ویژن چینلز دکھائے جاتے ہیں، ہر گھنٹے بعد ان کیلئے چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کو کو بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جیل میں سابق وزیراعظم کو ورزش کرنے کے لیے سائیکل اور لوہے کا راڈ بھی لگا کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کیلئے جیل میں واک کرنے کے لیے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے جبکہ انہیں کھانا پکانے کے لیے باورچی بھی دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے لیے بنایا جانے والا کھانا سابق وزیراعظم عمران خان کو نہیں دیا جاتا بلکہ ان کیلئے جیل میں الگ سے کھانا بنایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان جیل میں سہولیات سے مطمئن ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago