Categories: پاکستان

عاصم جمیل کی موت کے وقت مولانا طارق جمیل کیا کر رہے تھے؟ جانئے

مولانا طارق جمیل کے فرزند عاصم جمیل گزشتہ روز سینے میں گولی لگنے کی وجہ سے جانبحق ہوگئے تھے۔ انکی نماز جنازہ گزشتہ شب ان کے آبائی گاؤں تلمبہ میں ادا کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ان کی موت کے وقت مولانا طارق جمیل فیصل آباد میں موجود تھے جہاں وہ رائونڈ اجتماع کی تیاریوں سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ عاصم جمیل کے بڑے بھائی مولانا یوسف “ایم ٹی جے برانڈ” کی طرف سے دیئے گئے لنچ میں شرکت کے لیے میانوالی گئے ہوئے تھے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی تعلیم کے سلسلے میں برطانیہ میں مقیم ہیں۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے نماز جنازہ کے موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جوان بیٹے کا صدمہ بہت بڑا صدمہ ہے، جنازے میں شرکت کرنے پر آپ عوام کا بہت شکریہ، میرا بیٹا بہت نیک اور پیارا تھا، ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں، ہمیں پتہ ہے زندگی کا دھاگہ ایک دن ٹوٹے گا، میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور اتنا بڑا اجتماع دیکھ کر مجھ حوصلہ ہوگیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ آخرت کی تیاری ضروری ہے، اگر اللہ راضی ہے تو موت خوبصورت تحفہ ہے، ایک دوسرے کو معاف کرنا سیکھو، میرا بیٹا بیماری کی وجہ سے پریشان رہتا تھا، میرا بیٹا اکثر کہتا تھا بابا میں اللہ سے ملوں گا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago