الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی. تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ عام انتکابات کا انعقاد کرنے کیلئے حلقہ بندیاں 30 نومبر تک مکمل کر لی جائیں گی۔

اس سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ  نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کے آئین کے تحت ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا تعین صدر مملکت کرتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان  نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ اس معاملے پر صدر مملکت سے مشاورت کی جائے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کروائے جانے سے متعلق کیس کی سماعت جاری تھی۔ چیف جسٹس  نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ صدر نے جب خود ایسا نہیں کیا تو وہ کسی اور کو یہ مشورہ کیسے دے سکتے ہیں، علی ظفر کیا آپ کہہ رہے ہیں صدر نے اپنا آئینی فریضہ ادا نہیں کیا، 9 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی اور صدر نے ستمبر میں خط لکھا۔

جسٹ اطہر من اللہ  نے اس پر ریمارکس دئیے کہ آئین کی کمانڈ بڑی واضح ہے صدر نے تاریخ دینا تھی اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم اس معاملہ کا جوڈیشل نوٹس بھی لے سکتے ہیں، آخری دن جا کر خط نہیں لکھ سکتے۔

اس پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ میری نظر میں صدر  نے الیکشن کی تاریخ تجویز کر دی تھی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ ہم سے اب کیا چاہتے ہیں، آپ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم صدر کو ہدایت جاری کریں کہ آپ تاریخ دیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 98 بہت واضح ہے اس پر اس عدالت کا کردار کہاں آتا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago