وزیراعظم آج تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے اپنے خطاب میں “تاریخی ریلیف پیکیج” کا اعلان کریں گے۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہے اور وہ انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ پیکج لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔”

اس سے قبل منگل کو ذرائع نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وزیراعظم سے توقع ہے کہ وہ اس خفیہ معاہدے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جو حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ وزیراعظم قوم سے ملک کی موجودہ اقتصادی، سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر بات کریں گے۔

بعد ازاں دن میں اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے بارے میں بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب حکومت نے کالعدم تنظیم کے ساتھ کیے گئے ایک خفیہ معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دیا اوراس معاہدے کے تحت پنجاب بھر میں کالعدم تنظیم کے 800 سے زائد کارکنوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago