بلوچستان میں فائرنگ اور دھماکہ، دو افراد جاں بحق

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کے حملے میں لیویز کے کانسٹیبل سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پہلواغ کے قریب پیش آیا۔

مقتولین موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ڈیرہ بگٹی شہر سے پھلواغ جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی سیکیورٹی کا حصہ تھے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے منیر مینگل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہیں پولیس ریکروٹنگ سینٹر کے سامنے نشانہ بنایا گیا۔ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے ان پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔

حملے کے بعد پولیس اور ایف سی کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

زخمی پولیس اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 weeks ago