Categories: پاکستان

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پی ٹی آئی کا موقف آگیا

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ میں چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کو ایک سال مکمل ہونے کے باوجود سازش کی تحقیقات اور قاتلوں کے سراغ میں ناکامی مجرموں کو بچانے کی شرمناک کوشش قرار دیا گیا ہے۔ کورکمیٹی کا کہنا ہے کہ 3 نومبر 2022 ملکی سیاسی تاریخ کے ان تاریک ابواب میں سے ایک ہے جن پر ریاست ہمیشہ شرمسار رہے گی، اس روز ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما اور سابق وزیراعظم کو دن دیہاڑے ہزاروں شہریوں کی موجودگی میں قتل جیسی سفّاکانہ، شرمناک اور شرانگیز سازش کا نشانہ بنایا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے قتل کی سازش ایک شخصیت کا قتل نہیں بلکہ پاکستان کو انتشار اور فساد کے غیر محدود سلسلے میں دھکیلنے کی سازش تھی، اس وقت کے وزیراعظم اور وزیرِداخلہ سمیت حساس ادارے کے ایک سینئر افسر کی مقدمے میں نامزدگی کو پوری ریاستی طاقت سے روکا گیا اور کبھی ان سے اس سفّاک سازش کے باب میں تحقیق نہیں کی گئی، حملے کے بعد قائم کی جانے والی تحقیقاتی ٹیم کی ہر سطح پر مزاحمت کی گئی اور پولیس اور انتظامی افسران نے کسی قانونی وجوہ کے بغیر ٹیم سے معاونت سے انکار کیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اپنے جسم پر گولیوں کے زخم جھیلنے کے بعد بسترِعلالت سے امن کا نعرہ لگا کر پاکستان کو داخلی عدمِ استحکام، انتشار اور فساد کی آگ میں دھکیلنے کی سازش ناکام بنانے والا قوم کا قائد آج بھی انصاف کیلئے اپنے نظامِ عدل کی جانب دیکھ رہا ہے، قوم 3 نومبر کے اس قاتلانہ حملے، اس میں ملوث کرداروں اور ملک کے خلاف ان کے گھناؤنے اقدام کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

کورکمیٹی کے اجلاس میں دستور کی طے شدہ مدّت میں انتخابات کے حوالے سے دائر درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت اور بعد ازاں فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمیٹی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے تعیّن میں عدالتِ عظمیٰ کے کردار کو ملک میں جمہوریت کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔ کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ عدالتِ عظمیٰ کی مداخلت، کردار اور فیصلہ ملک سے غیر یقینی کی صورتحال پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوگا، اپنا وزن جمہوریت کی بحالی کے پلڑے میں ڈال کر ملک میں انتخابی عمل کے آغاز پر سپریم کورٹ کے مشکور ہیں، انتخابی تاریخ کے تعیّن اور اعلان کے بعد ملک میں انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انعقاد کا چیلنج الیکشن کمیشن کو درپیش ہے۔

اجلاس میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے پیشِ نظر انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی مفصّل غور کیا گیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں مرکزی سطح سے مقامی سطح تک تمام تنظیمی ڈھانچوں اور کارکنان کو متحرک کردیا گیا ہے، ارکن انتخابات میں شرکت کیلئے تیاریوں کا باضابطہ آغاز کریں، انتخابات میں بے مثال عوامی تائید اور اللہ کے فضل سے دوتہائی اکثریت اور حقیقی آزادی ہماری منتظر ہے، چیئرمین عمران خان بطور منتخب وزیراعظم ان شاء اللہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی ان راہوں پر گامزن کریں گے جن سے اسے سازش اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ہٹایا گیا تھا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago