سندھ میں ملیں بند کرنے سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وزیراعظم عمران خان

اٹک (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو پاکستان میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اچانک تین ملیں بند کرنے سے اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ “پاکستان میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، میں نے دریافت کیا کہ ایسا کیوں ہے؟ مجھے معلوم ہوا کہ سندھ میں تین شوگر ملیں جو کام کر رہی تھیں، بند کر دی گئی ہیں”۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب پاکستان میں گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہوتا ہے تو پہلے سندھ اور پھر پنجاب سے گنے کو شوگر ملوں میں لے جایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سندھ میں تین شوگر ملیں بند ہوئیں تو سپلائی میں اچانک کمی آئی اور پھر قیمتیں 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago