Categories: پاکستان

جہانگیر ترین او ر عبدالعلیم خان کا مولانا طارق جمیل سے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سوموار کے روز تلمبہ میں معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے مولانا طارق جمیل سے اُن کے جواں سال بیٹے کی نا گہانی وفات پردلی دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم عاصم جمیل کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

جہانگیر خان ترین او رعبدالعلیم خان نے مولانا طارق جمیل سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے لئے بھی جواں سال صاحبزادے کی اچانک وفات سے بڑا کوئی صدمہ نہیں ہو سکتا اور وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ نا قابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر عون چوہدری اور آئی پی پی کے مقامی رہنما بھی مولانا طارق جمیل سے تعزیت کرنے والوں میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل کے فرزند عاصم جمیل 29 اکتوبر روز سینے میں گولی لگنے کی وجہ سے جانبحق ہوگئے تھے۔ انکی نماز جنازہ 30 اکتوبر ان کے آبائی گاؤں تلمبہ میں ادا کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ان کی موت کے وقت مولانا طارق جمیل فیصل آباد میں موجود تھے جہاں وہ رائونڈ اجتماع کی تیاریوں سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ عاصم جمیل کے بڑے بھائی مولانا یوسف “ایم ٹی جے برانڈ” کی طرف سے دیئے گئے لنچ میں شرکت کے لیے میانوالی گئے ہوئے تھے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی تعلیم کے سلسلے میں برطانیہ میں مقیم ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago