Categories: پاکستانصحت

پنجاب کے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پنجاب کے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ لاہور،شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال اور سیالکوٹ شہر میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 تین روز کے لئے نافذ کی گئی ہے، دفعہ 144پر پابندی 10نومبر سے 12 نومبر تک نافذ ہو گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر سیکشن آفیسر انٹرنل سکیورٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ فصلوں کی باقیات، کوڑا، ٹائر، پولیتھین بیگ، پلاسٹک، ربڑ اور لیدر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ نگران پنجاب حکومت نے 7 بڑے شہروں میں لاکھ ڈاؤن لگا دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ہفتے کےدوران جمعرات سے اتوار تک صوبے کے 7 شہروں میں کاروبار، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ صوبے میں سموگ کی صورتحال خطرناک ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ناک، گلے اور آنکھوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ اسی لیے شہریوں کو سموگ کے اثرات سے بچانے کیلئے نگران پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 7 بڑے شہروں میں 4 روزہ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، ناروال اور حافظ آباد میں 10 نومبر بروز جمعہ کو عام تعطیل ہو گی جبکہ ان شہروں میں 9 نومبر جمعرات سے 12 نومبر اتوار تک لاک ڈاون نافذ ہو گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ریستوران، تعلیمی ادارے، سارکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ ان شہروں میں صرف ضروریات کی دکانیں کھلیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت میسر ہو گی۔ لاک ڈاون کے دوران بیکریاں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago