Categories: پاکستان

نورمقدم کیس: قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت میں جمع

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کیپٹل پولیس نے نورمقدم قتل کیس میں حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ٹرانسکرپٹ آج سیشن عدالت میں جمع کرادیا۔ اس میں 19 جولائی کی رات ظاہر جعفر کے گھر پر ہونے والے واقعات کی تفصیل دی گئی۔

ٹرانسکرپٹ کے مطابق ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر پاکستان کے معیاری وقت سے 35 منٹ آگے تھا۔ فوٹیج میں بتایا گیا کہ نور مقدم رات 10 بج کر 18 منٹ پر ظاہر کے گھر میں داخل ہوئی۔ وہ اس وقت فون پر تھی۔

صبح 2 بج کر 39 منٹ پر ظاہر اور نور کچھ بیگز لے کر گھر سے باہر آئے۔ انہیں ٹیکسی میں رکھنے کے بعد دونوں واپس گھر کے اندر چلے گئے۔ چند منٹ بعد نور کو ننگے پاؤں گھر سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گھبراہٹ اور خوف اس کے چہرے پر نمایاں تھا۔

چوکیدار افتخار نے نور کو دیکھا لیکن دروازہ بند کر کے اسے باہر جانے سے روک دیا۔ چند سیکنڈ بعد ظاہر گھر سے باہر آیا اور نور کو بالوں سے گھسیٹ کر واپس اندر لے گیا۔ ٹرانسکرپٹ میں بتایا ہے کہ وہ پورے وقت اپنے ہاتھوں سے اس سے التجا کرتی رہی۔

کچھ دیر بعد، تقریباً 2 بج کر46 منٹ پر، نور اور ظاہر کو ایک بار پھر گھر سے باہر نکلتے دیکھا گیا۔ اس بار وہ ٹیکسی میں بیٹھ گئے۔ 6 منٹ میں وہ گھر واپس آگئے۔ ان کے بیگ ہاتھ میں تھے۔ صحن میں ایک کالا کتا بھی دیکھا جا سکتا تھا۔

رات گزرجاتی ہے۔ 20 جولائی کو شام 7 بج کر 12 منٹ پر نور کو گھر کی پہلی منزل سے ہاتھ میں موبائل لے کر چھلانگ لگاتے دیکھا گیا۔ جس کے بعد وہ لڑکھڑاتے ہوئے مین گیٹ کی طرف بڑھی لیکن مالی اور چوکیدار افتخار نے دوبارہ دروازہ بند کر دیا۔

چند منٹ بعد ظاہر نے بھی پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی۔ اس نے نور کو پکڑ کر ایک کیبن میں بند کردیا۔ اس نے اس کا فون چھین لیا اور پھر اسے گھسیٹ کر دوبارہ گھر کے اندر لے گیا۔

بعد ازاں رات 8 بج کر 6 منٹ پرتھیراپی ورکس کے ملازمین کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ تقریباً 50 منٹ کے بعد وہ ایک زخمی شخص کو باہر نکال کر مین گیٹ کی طرف لے گئے۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago