سابق چیف جسٹس تنازع:اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت پر کارروائی شروع

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق جج رانا شمیم اور جنگ گروپ کے سی ای او اور دیگر کے خلاف “عدلیہ کے تقدس کو بدنام کرنے کی کوشش” پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے دی نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد نوٹس جاری کیا، جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کو جان بوجھ کر جیل میں رکھا۔ یہ الزامات گلگت بلتستان کے سابق جسٹس رانا شمیم نے ایک بیان حلفی میں لگائے۔

دی نیوز کے صحافی انصار عباسی نے الزامات کی خبر دی تھی اور بیان حلفی دوبارہ پیش کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے انصارعباسی، جنگ گروپ کے سی ای او میر شکیل الرحمان، جسٹس (ر) شمیم اور دیگر کو طلب کر لیا۔

منگل کو عباسی اور شکیل الرحمان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس (ر) شمیم سماعت پر موجود نہیں تھے اور عدالت نے ان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس من اللہ نے کارروائی شروع کرتے ہی ریمارکس دیے کہ ہم نے آج آپ کو بھاری دل کے ساتھ یہاں بلایا ہے۔ “لیکن آپ کو سوشل میڈیا اور اخبار کے درمیان فرق سیکھنے کی ضرورت ہے۔”
فاضل جج نے شکیل الرحمن سے کہا ’’آپ کی رپورٹ نے عدالت کے تقدس کو چیلنج کیا ہے‘‘ اور پوچھا ’’کیا آپ اپنے اخبار کے صفحہ اول پر کوئی حلف نامہ چھاپیں گے؟‘‘

جسٹس من اللہ نےشکیل الرحمان کو ہدایت کی کہ وہ عدالت میں رپورٹ کی سرخی بلند آواز سے پڑھیں۔ جنگ گروپ کے سربراہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا ’’مجھے اپنے چشمے نہیں مل رہے ہیں۔ ” ٹھیک ہے. فاضل جج نے کہا کہ آپ کی بجائے انصار عباسی اسے پڑھ سکتے ہیں۔

انصارعباسی نے کہا میں پہلے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔

جس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احترام کے بارے میں ہے۔آپ رپورٹ پڑھیں،” جسٹس اطہر من اللہ نے زور دے کرکہا۔

جب انصارعباسی نے اونچی آواز میں خبر پڑھی تو عدالت نے پوچھا کہ کیا رپورٹ میں دوبارہ پیش کیا گیا حلف نامہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا یا کسی جج کو دکھایا گیا۔

انصارعباسی نے جواب دیا کہ جو کچھ کیا وہ عدالت کا احترام برقرار رکھنے کے لیے کیا۔ “کیا تم صرف ایک پعیام رساں ہو؟ رحمٰن صاحب آپ بتائیں۔ کیا گارڈین کبھی اس طرح کی رپورٹ شائع کرے گا؟ عدالت نے پوچھا.

یہاں صحافی نے مداخلت کی۔ ’’جو کچھ بھی ہوا، میرے ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘‘

انصارعباسی نے مزید کہا کہ عدالت ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رکھ سکتی ہے لیکن ساتھ ہی اپنی رپورٹ میں کیے گئے انکشافات کی بھی انکوائری شروع کرنی چاہیے۔

جسٹس من اللہ نے عباسی کو “سیاسی رنگ” دینے پر ڈانٹا۔ ’’آپ کے الزامات صرف ایک جج کی طرف نہیں بلکہ پوری عدلیہ کی طرف تھے۔‘‘

فاضل جج نے تمام مدعا علیہان کو چیلنج کیا۔ اگر آپ ایک ثبوت بھی لے آئیں تو میں خود سابق چیف جسٹس کے خلاف کارروائی شروع کروں گا۔

عدالت نے گلگت بلتستان کے جج کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ “یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک جج کسی غیر قانونی بات کو سنے اور تین سال تک خاموش رہے۔ شمیم نے یہ بات پہلے کیوں نہیں بتائی؟”

جسٹس من اللہ نے پھر اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ جھوٹے حلف کی کیا سزا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ جرم ہے۔

عدالت نے جسٹس (ر) شمیم کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے میر شکیل الرحمان، انصار عباسی اور عامر غوری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ انہیں سات دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ
پیر 15 نومبر کو دی نیوز نے ایک خبر شائع کی۔ یہ گلگت بلتستان کے سابق اعلیٰ جج جسٹس (ر) شمیم کی معلومات پر مبنی ہے۔

سابق جج نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار 2018 میں چھٹیاں گزارنے کے لیے گلگت بلتستان میں ان سے ملنے آئے تھے۔ ایک شام جب وہ چائے پی رہے تھےتو چیف جسٹس ثاقب نثارکا فون آیا۔ فون کی دوسری طرف موجود شخص ان کا رجسٹرار تھا۔ “انہوں(ثاقب نثار) نے کہا کہ وہ جسٹس صاحب… کی رہائش گاہ پر جائیں اور ان سے درخواست کریں کہ اور ان (ثاقب نثار) سے فوری طور پر بات کرائیں۔” کہانی میں اس جج کا نام نہیں بتایا گیا جسے ان احکامات پر عمل کرنا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جسٹس نثار نے رجسٹرار کو اپنی طرف سے یہ بتانے کی ہدایت کی کہ ’’میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کو عام انتخابات سے قبل کسی بھی قیمت پر ضمانت پر رہا نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘

دی نیوز کے مطابق، گلگت بلتستان کے جج نے دعویٰ کیا، “دوسری طرف سے یقین دہانی پر، وہ (ثاقب نثار) پرسکون ہو گئے اور خوشی سے ایک اور کپ چائے کا مطالبہ کیا۔”

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے جج سے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات چیت کے بارے میں ایسا رویہ اختیار کریں کہ جیسے انہوں نے کبھی کچھ سنا ہی نہ ہو۔

تاہم، جسٹس (ر) شمیم نے 10 نومبر کو ایک حلف نامے میں اپنی خاموشی توڑی اور حلف کے تحت بیانات دیے، دی نیوز نے دعویٰ کیا کہ اس دستاویز میں جج کے دستخطوں کے ساتھ ساتھ ان کے شناختی کارڈ کی کاپی بھی تھی۔

نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت نے 2018 کے انتخابات سے قبل کرپشن کیس میں سزا سنائی تھی۔ ان پر ذرائع سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام تھا۔

جسٹس نثار نے دعوؤں کی تردید کردی
بعد ازاں پیر کو جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ جی بی کے سابق جج کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انہوں نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ میں نے کبھی کسی جج یا عدالت کو ایسے احکامات نہیں دیے۔

جسٹس نثار نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کے خلاف ایسی خبریں کون پھیلا رہا ہے۔ رانا شمیم توسیع چاہتے تھے لیکن میں نے انکار کر دیا۔ اس نے میرے فیصلے کے خلاف بھی شکایت کی تھی۔

جسٹس ریٹائرڈ شمیم نے جسٹس نثار کے جواب میں کہا کہ جسٹس نثار کے پاس کبھی توسیع دینے کا اختیار نہیں تھا۔ “میں اپنے ہراس لفظ پر قائم ہوں جو میں نے دی نیوز کو بتایا۔ مجھے توسیع دینے کا اختیار صرف وزیراعظم اور چیف جسٹس گلگت بلتستان کے پاس ہے۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago