انتخابی اصلاحات کے پیچھے کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کے پیچھے ان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ اپنی غیر رسمی میڈیا گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل منصفانہ جمہوریت کے طریقوں سے جڑا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پریشان نہیں اور ہر چیز کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کا حق بھی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) ملک اور جمہوریت کے لیے ضروری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس آج (بدھ) کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago