چائے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف کمپنی  نے چائے کی پتی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ چائے کا 85 گرام کا پیک 10روپے کے اضافے سے 190روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 190گرام کا پیک 30روپے کے اضافے سے 380روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 385 گرام کا پیک 700 روپے سے بڑھ کر 720روپے کا ہو گیا ہے۔ نئے ریٹس کے مطابق چائے کی پتی کا 450 گرام کا پیک 830 روپے سے بڑھ کر 900روپے کا جبکہ 900 گرام کا پیک 100روپے کے اضافے سے 1800روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1201 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.43 فیصد زیادہ ہے۔

جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی سپیڈ کو بریک لگ گئی۔ کئی روز مسلسل اضافے کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 88پیسے کمی سے 286.49، اوپن مارکیٹ میں 50پیسے گھٹ کر 288.25کا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، اپریل میں جاری پروگرام ختم ہونے کے بعد نئے قرض پروگرام میں شمولیت کی راہ ہموار ہونے کی اطلاعات کے باعث ہفتے کے روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago