بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو فوجی شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بیرونی طور پر اسپانسر شدہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بلوچستان کے علاقے تمپ میں قائم سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے جس کی وجہ سے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے جوابی کارروائی کی، جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

دو فوجیوں نے فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی نصیب اللہ خاران کا رہائشی اور سپاہی انشاء اللہ لکی مروت کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا، “یہ یاد دلایا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بزدل دہشت گردوں کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، جس کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔”

اس سے قبل پیر کے روز، پاک ایران سرحد کے ساتھ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر حملے کے بعد پاک فوج کے ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان ایران سرحد کے ساتھ پنجگور کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی گشتی پارٹی کو بزدلانہ حملے میں نشانہ بنایا۔

فوج کے میڈیا ونگ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ڈی آئی خان کے رہائشی سپاہی جلیل خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago