Categories: پاکستان

پی ٹی آئی نے ن لیگ کو “چھچھورا لیگ” قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف نے ”چھچھورا لیگ“ کے گماشتوں کے بیانات کو انتخابات میں شکست کا خوف شور میں چھپانے کی ناکام کوشش قرار دے دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی شیڈیول کے فی الفور اجرا اور غیرجانبدار عدالتی افسران کی بطور انتخابی عملہ تقرریوں کا مطالبہ کردیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شرم، حیا اور عزتِ نفس سے محروم کٹھ پتلیاں چیری بلاسم کی قیادت میں انتخابات سے فرار کیلئے ماحول سازگار بنانے نکلی ہیں، عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے تحریک انصاف ہر لحاظ سے فیصلہ کن تاریخی اکثریت کی حامل جماعت بننے کے قابل ہوچکی اور عمران خان ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، ان شاء اللہ۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ریاستی پناہ میں جمہور کی مرضی کے برعکس دستور، جمہوریت اور انتخاب پر کھلے ڈاکے کی پوری تحریک جاتی امرا سے چلائی جارہی ہے، غیرآئینی، غیرجمہوری، غیرسیاسی اور غیر نمائندہ حکمرانوں کے پیروں میں لوٹ کر قبولیت پانے والے مجرموں کی پیشانیوں پر ”بھگوڑوں“ کا عنوان قوم اور تاریخ مل کر چسپاں کر چکے ہیں، پچھلے 20 ماہ مجرموں کے چہروں سے جمہوریت و قانون پسندی اور عوام میں قبولیت و مقبولیت کے نقاب نوچ چکے ہیں، ان 20 مہینوں میں یہ انتخاب سے اتنا بھاگے ہیں کہ الیکشنز ان کیلئے ایک خوفناک تصور، ان کی ”چھیڑ“ بن کر تاریخ دانوں اور سیاسی مزاح نگاروں کے ہاتھ لگ چکی ہے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جاتی امراء میں مائیں آج کل اپنے بہتّر تہتّر سالہ بچوں کو یہ خوف دلوا کر سلاتی ہیں کہ ”سوجا بیٹا ورنہ، 8 فروری کو کوئی الیکشنز “ کروا دے گا، انتظامی افسران کے ہاتھوں انتخاب ”دودھ کی رکھوالی باگَڑ بِلّوں“ کے سپرد کرنے کے مترادف ہے، کسی طور قبول نہیں کریں گے، انتظامی افسران سے یہ محبت اس مکروہ لندن منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ملک میں دستور، قانون، جمہوریت کی لاشیں بچھا کر خاندانِ غلاماں کیلئے تخت سجایا جارہا ہے، اکستان تحریک انصاف اور ملک کے 24 کروڑ عوام انتخابات میں ایک روز کی تاخیر بھی گوارا نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن انتخابات کے نام پر ملک کو بند کمروں کی کسی نئی سازش کا شکار کرنے کی کوششوں سے باز آئے اور اپنے ذمہ دستوری فرض کو سنجیدگی سے لے، متنازعہ، غیرشفاف اور جھرلو انتخاب ملک و قوم سے دشمنی کے مترادف ہیں، اپنے ووٹ کی حرمت پر کسی طور آنچ نہیں آنے دیں گے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago