Categories: پاکستان

طاقت کے بل پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کا سلسلہ بند کروائیں، پی ٹی آئی کی عدلیہ سے درخواست

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی شیڈول کے فی الفور اجراء کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس میں انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انعقاد کی تیاریاں مکمل کرنے اور انتخابات کے 8 فروری 2024 کو ہر صورت منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ انتخابات کے آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کیلئے غیر جانبدار عدالتی افسران بطور انتخابی عملہ مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابات کے شفاف اور مؤثر انعقاد کیلئے تحریک انصاف کو “بلے” کے انتخابی نشان کے فوری اجرا کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا گیا۔ کور کمیٹی کی جانب سے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے ذمہ داران اور قائدین کی پکڑ دھکڑ کے سلسلے کی شدید مذمت کی گئی۔

کور کمیٹی کی جانب سے سینئر مرکزی رہنما شیر افضل مروت کی لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتاری کو مکمل طور پر غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن اورسینئر ماہر قانون شعیب شاہین سے کوئٹہ ائیر پورٹ پر کی جانے والی بدسلوکی اور انہیں کنونشن میں شرکت سے روکنے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ تحریک انصاف کو ریاستی قوت کے بل پر پر امن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے اور اسے انتخاب سے باہر کرنے کی کوششیں جمہوریت پرسنگین حملہ قرار دیا گیا۔ زائدالمیعاد غیرآئینی، غیرقانونی اور غیرنمائندہ نگران حکومتوں سے طاقت کے ذریعے جمہوریت کو کچلنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن پر تمام جماعتوں کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کے یکساں اور مساوی مواقع یقینی بنانے پر زور دیا۔

کورکمیٹی نے ریاستی اداروں/شخصیات کے بارے میں ہر قسم کی نفرت انگیز مہم سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں فیصلہ سازی باہمی مشاورت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، کسی فردِ واحد کے فیصلوں یا شخصی اقدامات کی نہ تو جماعت میں گنجائش ہے اور نہ اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، تحریک انصاف کے تمام فیصلے کورکمیٹی اجلاسوں میں مفصل مشاورت اور مکمل اتفاقِ رائے سے کئے جاتے ہیں، کورکمیٹی کے فیصلوں کو بانی چیئرمین جناب عمران خان کی تائید و توثیق اور باضابطہ منظوری کے بعد نافذ کیا جاتا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اغواء برائے بیان اور جبری طلاقوں کے قابلِ مذمت سلسلے کے بعد رضا کارانہ طور پر خود کو قانون کے حوالے کرنے والے امجد خان نیازی، عمر تنویر بٹ اور دیگر کارکنان پر رات کے اندھیرے میں بدترین جسمانی تشدد اور انہیں جبراً تحریک انصاف یا سیاست سے علیحدگی پر مجبور کرنا آئین و قانون سے منافی ہے، معزز عدلیہ پردہ نشین ریاستی کارندوں کی ماورائے آئین و قانون سرگرمیوں کا نوٹس لیں اور طاقت کے بل پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کا مذموم سلسلہ بند کروائیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago