Categories: پاکستان

خبردار! پنجاب حکومت کا ایک اور کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ رضا کارانہ طورپر تجاوزات ختم کرنے کے لئے 48گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔ تجاوزات کے خلاف منگل صبح سے باضابطہ آپریشن شروع ہوگا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تجاوزات قائم کرنے پر گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسسٹنٹ کمشنر او رایس پی حضرات کو متعلقہ علاقوں میں آپریشن کی تیاری کی ہدایت کی اورکہا کہ انسداد تجاوزات مہم میں کوئی نرمی اور رعایت نہیں ہوگی، سختی کرنی پڑی تو کریں گے۔ 48 گھنٹے کی مہلت کے بعد لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے کریک ڈاؤن شروع ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ دور کرنے کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر مقامات پر تجاوزات ہی ٹریفک جام کا باعث ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خصوصی اجلاس میں انسداد تجاوزات کے آپریشن کی باضابطہ منظوری دے دی۔اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سی سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز اورپولیس حکام نے شرکت کی۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago