بھارتی ڈان داؤد ابراہیم کو کراچی میں زہر کس نے دیا؟ پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل

گزشتہ روز سے بھارتی میڈیا میں خبریں چل رہی ہیں کہ بھارتی ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کو کراچی میں زہر دے کر مار دیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں رپورٹ کیا جا رہا ہے کہ شیخ داؤد ابراہیم کراچی میں انتقال کر گئے ہیں اور انکی موت کی وجہ زہر خورانی ہے۔

اس خبر پر پاکستانی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان پاکستانی دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ  نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ انڈیا شیخ داؤد ابراہیم کے کراچی کے ہسپتال میں داخل ہونے اور زہر کی وجہ سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے۔ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف جھوٹا پرو پیگنڈا کرتا آرہا ہے۔ ای یو ڈس انفولیب کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔

ممتاز زہرا بلوچ  نےمزید بتایا کہ  پاکستان کو بھارتی دہشت گردی پر شدید تشویش ہے۔ بھارت جنوبی ایشیا کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو جاسوسی اور تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ داؤد ابراہیم ممبئی کے ڈان ہیں اور 1992 سے قبل ہی وہ دبئی میں رہائش پزیر ہو گئے تھے، 1995 ممبئی حملہ اور 2007 تاج ہوٹل اٹیک میں انکا نام سامنے آتا رہا ہے جبکہ داؤد ابراہیم اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں بھی شامل ہیں۔

چند برس قبل پاکستانی سٹار کرکٹر جاوید میانداد کے بیٹے کی شادی داؤد ابراہیم کی بیٹی سے ہوئی تھی جس کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا نے واویلا مچا دیا تھا کہ داؤد ابراہیم پاکستان منتقل ہو چکے ہیں، اس سے قبل بھی بھارتی حکومت دعویٰ کرتی رہی تھی کہ داؤد ابداہیم کاسکر کراچی میں آباد ہین لیکن پاکستان نے ہمیشہ اس دعوے کی تردید کی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 days ago