لاہور : 40 لاکھ سے زائد شہری مفت نیٹ استعمال کررہے ہیں
لاہور : 40 لاکھ سے زائد شہری مفت نیٹ استعمال کررہے ہیں
لاہور:سیف سٹی سینٹر کے ترجمان کے مطابق لاہور میں اب تک 40 لاکھ سے زائد شہری مفت انٹرنیٹ سروس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یومیہ 65 ہزار افراد مفت وائی فائی سروس کا استعمال کررہے ہیں۔ سیف سٹی نیٹ ورک سائبر سکیورٹی، فائر والز اور دیگر سکیورٹی پروٹوکولز کے باعث محفوظ ہے۔
ترجمان نے مزید بیان کیا کہ لاہور میں فری وائی فائی پوائنٹس کی تعداد 200 سے بڑھا کر 450 تک بڑھایا جائے گا۔ اگلے مراحل میں فری وائی فائی پروجیکٹ کو دائرہ کار قصور، ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا جائے گا۔
فری وائی فائی پوائنٹس کی تنصیب عوامی مقامات، سکولز، ہسپتالوں اور پارکس کے قریب کی گئی ہے۔ شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مفت انٹرنیٹ سروس کے ذریعے ٹیکسی رائیڈ بھی بک کرائی جا سکتی ہے، مگر فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریح کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…