فٹبال کی 3 بڑی فیڈریشنز کا فیفا قیادت کیخلاف کھلا خط، فیصلوں پر تحفظات کا اظہار

اے ایف سی، یوئیفا اور کونکاکاف نے فیفا قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ورلڈکپ میں حصص فروخت کرنے کی کوشش کو فیصلہ سازی کی سنگین ناکامی اور اعتماد کی بنیادی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

تینوں کنفیڈریشنز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کی جانب سے جاری مشترکہ کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ معاملہ پیسے کا نہیں بلکہ فٹبال کی سالمیت اور ان افراد کی دیانت و کردار کا ہے جنہیں فٹبال کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مشترکہ خط پر اے ایف سی کے صدر سلمان بن ابراہیم الخلیفہ، یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چےفرین، کونکاکاف کے صدر وکٹر مونٹاگلیانی اور تینوں کنفیڈریشنز کے جنرل سیکریٹریز نے دستخط کیے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ فیفا نے حالیہ معاملے کو رابطے کی ناکامی قرار دیا، تاہم اے ایف سی، یوئیفا اور کونکاکاف کے مطابق یہ محض رابطے کا مسئلہ نہیں بلکہ فیصلہ سازی کی سنگین ناکامی تھی۔

تینوں اداروں نے الزام عائد کیا کہ ورلڈکپ میں حصص فروخت کرنے کی تجویز محدود مدت میں، بامعنی مشاورت کے بغیر اور ایسی ڈیڈ لائن کے ساتھ آگے بڑھائی گئی جس سے رکن ممالک کو شرائط کا مناسب جائزہ لینے کا موقع نہیں ملا۔

مشترکہ خط میں کہا گیا کہ یہ اقدام صرف طریقہ کار کی غلطی نہیں بلکہ فیفا کے رکن اداروں کے ساتھ اعتماد کی بنیادی خلاف ورزی ہے۔ تینوں کنفیڈریشنز نے فیفا کی جانب سے معاملے کے اندرونی جائزے کی تجویز پر بھی اعتراض کیا اور مطالبہ کیا کہ تحقیقات مکمل طور پر آزاد تیسرے فریق سے کرائی جائیں۔

اے ایف سی، یوئیفا اور کونکاکاف نے کہا کہ فیفا انتظامیہ، اسٹاف یا فٹبال سے وابستہ کسی اسٹیک ہولڈر کو تحقیقات میں کردار نہیں ملنا چاہیے اور متعلقہ تمام دستاویزات و ریکارڈ محفوظ کیے جائیں۔

خط میں مراکش میں ہونے والے ایک اجلاس پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا گیا کہ اجلاس میں فیفا کونسل کے ارکان یا رکن ممالک کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کے بھی صرف بعض ارکان شریک ہوئے۔

تینوں کنفیڈریشنز نے واضح کیا کہ ان کا اعتراض فٹبال کے اجتماعی فیصلوں یا مالی معاملات پر نہیں بلکہ قیادت کے طرزِ عمل اور شفافیت سے متعلق ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں فٹبال کی ترقی فیفا، کنفیڈریشنز، رکن ممالک اور ہزاروں افراد کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

مشترکہ خط میں کہا گیا کہ فٹبال کی طاقت اس کے اتحاد میں ہے اور قیادت ایسی ہونی چاہیے جو فٹبال کی خدمت کرے، نہ کہ اسے اپنے اختیار میں رکھنے کی کوشش کرے۔

خط پر اے ایف سی صدر سلمان بن ابراہیم الخلیفہ، یوئیفا صدر الیگزینڈر چےفرین، کونکاکاف صدر وکٹر مونٹاگلیانی، اے ایف سی جنرل سیکریٹری ونڈسر جان، کونکاکاف جنرل سیکریٹری فلپ موگیو اور یوئیفا جنرل سیکریٹری تھیوڈور تھیوڈوریڈس نے دستخط کیے ہیں۔

web

Recent Posts

اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…

3 دن ago

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

4 دن ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

4 دن ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

4 دن ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

4 دن ago