ریلوے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری، شالیمار ایکسپریس ٹرین دوبارہ چلانے کا فیصلہ

لاہور: شالیمار ایکسپریس 14 اگست سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

سیلاب کے باعث لاہور اور کراچی کے درمیان گزشتہ دو ہفتوں سے بند شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان ریلوے کی پریمیم ٹرین شالیمار ایکسپریس پہلے براستہ فیصل آباد کراچی جاتی تھی، تاہم اب اس کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔ ٹرین اب لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس کے لیے پانچ اسٹاپ بھی مقرر کیے گئے ہیں، جن میں کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔

سیلابی صورتحال کے باعث ٹرین سروس متاثر ہونے کے بعد اس کی بحالی سے لاہور اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو دوبارہ سفری سہولت میسر ہوگی۔

web

Recent Posts

اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…

3 دن ago

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

4 دن ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

4 دن ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

4 دن ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

4 دن ago