سٹی ٹریفک پولیس کو ٹریفک مینجمنٹ کیلئے دی جانیوالی پی ایچ پی کی نفری واپس بھجوانے کا حکم

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں تعینات تمام پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بلانے کا حکم دے دیا گیا۔

پنجاب ہائی وے پٹرول کے اہلکاروں کو رواں سال فروری میں لاہور شہر کے اندر ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے اور نفری کی کمی پوری کرنے کے لیے عارضی طور پر سٹی ٹریفک پولیس کے سپرد کیا گیا تھا۔

مراسلے کے مطابق لاہور میں تعینات تمام پی ایچ پی اہلکاروں کو اپنے متعلقہ فوکل پرسنز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پی ایچ پی اہلکار واپسی کے بعد اپنے اصل ریجنز، یعنی گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال میں دوبارہ ڈیوٹی سنبھالیں گے۔

جاری مراسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اہلکاروں کی واپسی کے لیے فوری اور مناسب ٹرانسپورٹ کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

web

Recent Posts

بولیویا میں مالک کی موت کے بعد 8 سال سے اسپتال کے باہر موجود مرغا توجہ کا مرکز بن گیا

  عام طور پر کتوں کو وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے…

3 گھنٹے ago

لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا ویکسین کی بھی قلت، قیمت میں 440 روپے اضافہ

  لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا (فلو) سے بچاؤ کی ویکسین بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی، جبکہ دستیاب ویکسین…

3 گھنٹے ago

جنوبی افریقا نے دنیا کی سب سے طویل مال گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

  کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے طویل ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟ جنوبی افریقا…

5 گھنٹے ago

ایپل کی جانب سے آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 میں متعارف کرانے کا امکان

  ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے، تاہم نئی لیک…

5 گھنٹے ago

ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی

ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی ملتان…

5 گھنٹے ago

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…

6 گھنٹے ago