براہ راست خفیہ معلومات کے حصول کا معاملہ، نادرا نے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایف آئی اےکو شکایت کردی

نادرا کی ایف آئی اے کے خلاف شکایت، خفیہ معلومات کے حصول کا پروٹوکول توڑنے کا الزام

اسلام آباد: نادرا نے خفیہ معلومات کے حصول کے لیے مقررہ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایف آئی اے کو باضابطہ شکایت ارسال کردی۔

نادرا کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی پولیس کی درخواستوں سے متعلق ایف آئی اے کی جانب سے نادرا کو مینوئل خطوط ارسال کیے گئے۔

مراسلے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے سرکلز اور دفاتر معلومات کے حصول کے لیے ڈیٹا شیئرنگ ماڈیول پورٹل کے ذریعے نادرا کو درخواست بھیجیں۔

حکمنامے میں ایف آئی اے کے تمام زونز کو متعلقہ محکموں سے براہِ راست رابطے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ معلومات کے حصول کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کے ذریعے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مینوئل ڈاک کے ذریعے خفیہ معلومات لیک ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

web

Recent Posts

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

11 گھنٹے ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

11 گھنٹے ago

امریکا میں 21 سالہ خاتون آٹھویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

  یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں پیش آیا، جہاں جارجیا یونیورسٹی کی 21 سالہ…

11 گھنٹے ago

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات میں بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہم ہے۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…

11 گھنٹے ago

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی…

1 دن ago