اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ریاستی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات کے ساتھ قابلِ تصدیق انسدادِ دہشت گردی اقدامات بھی ضروری ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے پاکستان پر افغانستان میں مداخلت کے الزام کو سختی سے مسترد کردیا۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، جبکہ افغان عبوری حکومت کو دوحہ فریم ورک سمیت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کو ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر پاکستان مخالف عناصر کے استعمال سے روکا جائے۔ پاکستان مؤثر سرحدی انتظام اور قابلِ تصدیق انسدادِ دہشت گردی اقدامات چاہتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ ادارہ جاتی رابطے کے لیے بھی تیار ہے، بشرطیکہ اس کے نتیجے میں عملی اور قابلِ تصدیق پیشرفت سامنے آئے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…